از مرکزتازہ ترین

وقف جدید کے ستاسٹھویں سال کے آغاز کا اعلان نیز فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی مکرر تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(۵؍جنوری ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبہ جمعہ میں وقف جدید کے چھیاسٹھویں سال(۶۶) کے دوران افراد جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی کا تذکرہ فرمایا اور ستاسٹھویں سال (۶۷) کے آغاز کا اعلان فرمایا۔

گذشتہ سال کے چندہ وقفِ جدید کے اعداد و شمار

اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقفِ جدید کا چھیاسٹھواں سال ختم ہوا اور ستاسٹھواں سال شروع ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ عالمگیر نے دوران سال ایک کروڑ انتیس لاکھ اکتالیس ہزار (1,29,41,000) پاؤنڈ کی مالی قربانی پیش کی ہے یعنی تقریباً ۱۳؍ملین پاؤنڈ۔ یہ وصولی گزشتہ سال سے سات لاکھ اٹھارہ ہزار (7,18,000) پاؤنڈ زیادہ ہے۔

وصولی کے لحاظ سے پہلی دس جماعتیں

1۔ برطانیہ، 2۔کینیڈا، 3۔جرمنی، 4۔امریکہ، 5۔پاکستان، 6۔بھارت، 7۔آسٹریلیا، 8۔مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، 9۔انڈونیشیا، 10۔ مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، 11۔بیلجیم

افریقہ کی پہلی دس جماعتیں

1۔ماریشس، 2۔گھانا، 3۔برکینافاسو، 4۔تنزانیہ، 5۔نائیجیریا، 6۔لائیبیریا، 7۔گیمبیا 8۔مالی، 9۔یوگنڈا، 10۔سیرالیون

شاملین کی تعداد

اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۴۴؍ ہزار نئے مخلصین شامل ہوئے ہیں اور ۱۵؍لاکھ ۵۰؍ ہزار ان کی تعداد ہے۔
شاملین کی تعداد میں اضافہ کے لحاظ سے سر فہرست ممالک: کینیڈا ، تنزانیہ، کیمرون، گیمبیا، نائیجیریا، گنی بساؤ اور کانگو کنشاسا

برطانیہ کی پہلی دس بڑی جماعتیں

1۔فارنہم (Farnham)،
2۔ووسٹر پارک (Worcester Park)
3۔ والسال(Walsall)
4۔ آلڈر شاٹ ساؤتھ (Aldershot south)
5۔اسلام آباد
6۔ جلنگھم(Gillingham)
7۔ایش (Ash)
8۔ساؤتھ چیم (South Cheam)
9۔ یول (Ewell)
10۔ہانزلو ساؤتھ (Hounslow South)

برطانیہ کے ریجنز

بیت الفتوح ، اسلام آباد، مڈلینڈز (Midlands) ، مسجد فضل ، بیت الاحسان

دفتر اطفال کے لحاظ سے برطانیہ کی دس جماعتیں

آلڈر شاٹ ساؤتھ(Aldershot South)، فارنہم (Farnham)، آلڈر شاٹ نارتھ(Aldershot North)، ایش (Ash) ، اسلام آباد، روہیمپٹن ویل( Roehampton Vale)، ساؤتھ چیم (South Cheam)، مانچسٹر نارتھ (Manchester North)، برمنگھم ویسٹ (Birmingham West)، بریڈ فورڈ ساؤتھ (Bradford South)

برطانیہ کی چھوٹی جماعتیں

سپن ویلی (Spen Valley)، کیتھلی(Keighley)، نارتھ ویلز(North Wales)، نارتھ ہیمپٹن (North Hampton) اور سوانزی(Swansea)

کینیڈا کی امارتیں

وان(Vaughan)، کیلگری (Calgary)، پیس ولیج (Peace Village)، وینکوور(Vancouver)، بریمپٹن ویسٹ (Brampton-West)، ٹورانٹو(Toronto)

کینیڈا کی دس بڑی جماعتیں

ملٹن ایسٹ(Milton East)، ملٹن ویسٹ(Milton-West)، ہیملٹن ( Hamilton)، ایڈمنٹن ویسٹ (Edmonton West)، ڈرہم ویسٹ(Durham West)، آٹوا ویسٹ(Ottawa-West)، رجائنا(Regina)، اِنس فِل(Innisfil)، ایبٹس فورڈ(Abbotsford)، نیوفاؤنڈلینڈ (Newfoundland)

دفتر اطفال میں کینیڈا کی امارتیں

وان (Vaughan)، پیس ولیج (Peace Village)، ٹورانٹو ویسٹ (Toronto-West)، وینکوور(Vancouver)، کیلگری(Calgary)، مسس ساگا(Mississauga)

دفتر اطفال میں کینیڈا کی پانچ نمایاں جماعتیں

ڈرہم ویسٹ(Durham West)، ملٹن ویسٹ(Milton-West)، حدیقہ احمد، مونٹریال ویسٹ (Montreal West)، ہیملٹن ماؤنٹن (Hamilton Mountain)

جرمنی کی امارتیں

ہیمبرگ (Hamburg)، فرینکفرٹ (Frankfurt) ، ویزبادن (Wiesbaden)، پھر گروس گیراؤ (Gros Gerau)، ریڈ سٹڈ (Riedstadt)

جرمنی کی پہلی دس جماعتیں

رویڈرمارک(Rödermark)، روڈگاؤ(Rodgau)، نیدا(Nidda)، فریڈبرگ (Friedberg) ، فلورس ہائم(Flörsheim) ، نوئس (Neuss)، مائنز(Mainz)، مہدی آباد، اوسنابروک(Osnabrück)، برلن (Berlin)، کوبلنز(Koblenz)

دفتر اطفال میں جرمنی کے ریجنز

من ہائم (Mannheim)، ڈیٹسن باخ (Dietzenbach)، ہیسن ساؤتھ ویسٹ(Hessen South West)، رائن لینڈ فالس (Rheinland-Pfalz)،

امریکہ کی دس جماعتیں

لاس اینجلس (Los Angeles)، میری لینڈ(Maryland)، نارتھ ورجینیا (North Virginia)، سیئٹل (Seattle)، سیلیکون ویلی(Silicon Valley)، بوسٹن (Boston)، آسٹن(Aston)، اوش کوش(Oshkosh)،مینیسوٹا (Minnesota)، پورٹ لینڈ (Portland)

دفتر اطفال میں امریکہ کی دس جماعتیں

سیئٹل (Seattle)،لاس اینجلس (Los Angeles)، میری لینڈ (Maryland)، ساؤتھ ورجینیا (South Virginia)، کلیو لینڈ (Cleveland)، آسٹن(Aston)، سیلیکون ویلی (Silicon Valley)، اوش کوش(Oshkosh)، انڈیانا (Indiana)، زائن(Zion)

پاکستان کی پہلی تین جماعتیں

اول لاہور ۔ دوم ربوہ ۔ سوم کراچی

پاکستان کے اضلاع

اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا، عمرکوٹ، ملتان، حیدر آباد، میر پورخاص، ڈیرہ غازی خان

دفتر اطفال میں پاکستان کی تین بڑی جماعتیں

اول لاہور ۔ دوم ربوہ۔ سوم کراچی

دفتر اطفال میں پاکستان کے اضلاع

اسلام آباد، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا، عمر کوٹ، گوجرانوالہ ، میر پور خاص، گجرات، حیدر آباد، شیخو پورہ

بھارت کے پہلے دس صوبہ جات

کیرالہ، تامل ناڈو، جموں کشمیر، تلنگانہ، کرناٹکا، اڑیشہ، پنجاب، ویسٹ بنگال، دہلی، مہاراشٹرا

بھارت کی پہلی دس جماعتیں

حیدر آباد، کوئمباٹور(Coimbatore)، قادیان، کالی کٹ، ملجیری، بنگلور، مَیلے پلایام (Melepalayam)، کلکتہ، کیرولائی، کیرنگ۔

آسٹریلیا کی دس جماعتیں

ملبرن لانگ وارن(Melbourne Langwarrin)، کاسل ہل (Castle Hill)، مارسڈن پارک (Marsden Park)، لوگن ایسٹ(Logan East)، میلبورن بیروک(Melbourne Berwick)، پینرتھ (Penrith)، پرتھ(Perth)، ملبرن کلائڈ (Melbourne Clyde)، پیراماٹا (Parramatta) ، ایڈیلیڈ ویسٹ(Adelaide West)۔

حضور انور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان سب کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے۔ آمین

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی مکرر تحریک

بعد ازاں حضور انور نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا کی مکرر تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین کے لیے تو میں دعا کی تحریک کرتا ہی رہتا ہوں۔ اب بھی ان کو یاد رکھیں۔ اپنے اپنے حلقۂ احباب میں ان کے حق میں آواز بھی اٹھاتے رہیں۔ لوگوں کو بتاتے بھی رہیں، خاص طور پر سیاستدانوں کو، پہلے بھی میں نے کہا تھا۔

اسرائیل کی حکومت تو اپنے ظلموں سے باز آنے والی نہیں لگتی بلکہ اب تو انہوں نے فوجیوں کو پیغام دیا ہے کہ ۲۰۲۴ء کا سال بھی جنگ کا سال ہے۔ اللہ تعالیٰ فلسطینیوں پر رحم فرمائے۔

اب یہ بھی کہا جانے لگ گیا ہے کہ ریجن میں جنگ پھیلنے کا خطرہ ہے اور پھر عالمی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔ بیروت کے ارد گرد بھی انہوں نے بمباری شروع کردی ہے۔ یہ اب بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔ گو بظاہر امریکہ کی حکومت ان کو یہی کہہ رہی کہ اپنی جنگ کو محدود کرو، لیکن یہ صرف الفاظ ہی لگتے ہیں، دبی ہوئی آوازیں ہیں ان کی۔ اصل منصوبہ تو ان کا یہ لگتا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کردیا جائے اور اس زمین پر پھر قبضہ کرلے۔ اللہ تعالیٰ فلسطینیوں پر رحم فرمائے اور مسلمانوں پر بھی رحم فرمائے ان کو بھی عقل اور سمجھ دے اور اس طرف بھی یہ غور کریں کہ زمانے کے امام کی آواز کو بھی سنیں اور مانیں۔ آمین

(رپورٹ: احسن مقصود ۔ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button