یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بیت النور ریجن میں ’’Voices For Peace‘‘پروگرام کا انعقاد

خدام الاحمدیہ بیت النور ریجن، برطانیہ کو محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو جماعتی تحریک ’’Voices For Peace‘‘ کو وانڈزورتھ ٹاؤن ہال میں باقاعدہ لانچ کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ

اس تقریب کا باقاعدہ آغازگیارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدہٗ وانڈزورتھ کی میئر صاحبہ نے اپنی استقبالیہ تقریر میں وانڈزورتھ borough میں اس تحریک کو لانچ کرنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے کے حوالہ سے بتایا کہ حضرت عیسیٰؑ نے بھی امن و آشتی کی تعلیم دی۔ ہبۃ المحسن صاحب (نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے) نے خدام الاحمدیہ کی تاریخ ، اس کا مقصد اور اس کے فلاحی اور انسانی خدمت پر مبنی کاموں کے متعلق بتایا۔ آپ نے ’’Voices for Peace‘‘ کی تحریک کا پس منظراور فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کے حوالے سےفوری جنگ بندی کی اہمیت اور ضرورت کو بیان کیا اوراس بات کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح میڈیاکو بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صحیح اور سچ پر مبنی خبریں عوام النا س کے سامنے پیش کرنی چاہئیں۔ اس کے بعد باقی مہمانانِ خصوصی کو بھی چند کلمات کہنے کا موقع ملا۔

٭…Abdelatti Mahmoud صاحب جو Metropolitan Police میں بطور Faith Engagement Officer کے کام کرتے ہیں نے ’’Voices For Peace‘‘ کی تحریک کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ایسے پروگراموں کو بار بار منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

٭…سکھ مذہب کے نمائندہ چرن سنگھ صاحب نے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور آپ نے کہا کہ سکھ مذہب بھی ان امن کی آوازوں میں سے ایک آواز ہوگی۔

٭…’’Wandsworth Friends of Palestine‘‘ ایک غیرسیاسی گروپ ہے جو جنگ بندی اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کررہا ہے اور مختلف رنگ و نسل، قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں پر مشتمل ہے۔ اس کے سیکرٹری Brian Cairns صاحب نے اس بات کا ذکر کیا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس سلسلہ میں ملک بھر کے سیاستدانوں کی بہت اہم ذمہ داری ہے کہ اس کے لیے کوشاں رہیں جب تک اس پر عملدرآمدگی نہیں ہوتا۔

خاکسار (مربی سلسلہ و ریجنل قائد) نے اختتامی تقریر میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلمان کی تعریف اور جنگی قواعد و ضوابط پیش کیے۔ اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جو حضور کی گذشتہ دو دہائیوں پر مبنی امن، عدل و انصاف کو قائم کرنے کے لیے مختلف خطابات پر مشتمل تھی۔

سید شکیل احمد صاحب ریجنل امیر بیت النور نے اختتامی کلمات پیش کیے جس میں آپ نے میئر صاحبہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں یہاں مدعو کیا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس کے بعد ایک گروپ فوٹو لیا گیا اور تمام مہمانان خصوصی کو gift bags دیے گئے جو شعبہ تبلیغ جماعت احمدیہ یوکے کی طرف سے تھے۔ ان gift bags میں درجہ ذیل لٹریچر تحفۃً پیش کیا گیا:

1.World Crisis & Pathway to Peace

2.Stop WW3 Brochure

3.Ceasefire Brochure

4.Palestine – Israel Conflict brochure by the External Affairs UK Dept.

اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے بہترین نتائج مرتب فرمائے اور ہم سب کو اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق دے۔ آمین

(رپورٹ: ربیب مرزا۔ مربی سلسلہ و ریجنل قائد بیت النور)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button