اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…سید شمشاد احمد ناصر صاحب (مبلغ سلسلہ امریکہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) گذشتہ سال فروری میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران گر گئےتھے جس کی وجہ سے ان کی کمر کےدو مہروں میں فریکچر ہوگیا تھا۔

مورخہ ۲۸؍ نومبر۲۰۲۳ء کو ان کا کامیاب آپریشن ہواہےتاہم موصوف کواس دوران پیشاب کی بندش کی تکلیف ہوگئی۔اس کابھی آپریشن کیا گیا ہے لیکن ابھی تک افاقہ نہیں ہوا اور تکلیف جاری ہے۔

احباب کرام اس مخلص خادم سلسلہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ کریم جلد شفا ئے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

٭… محمد حسّان قریشی صاحب کینیڈا سےاعلان کرواتے ہیں کہ میرے والدِمحترم مقبول عاطر قریشی صاحب گذشتہ دو سال سے بوجہ کینسر بیمار ہیں۔ علاج جاری ہے۔ چند دنوں تک میجر سرجری متوقع ہے۔

قارئین سے محترم ابا جان کی کامل وعاجل شفایابی کے لیے دعا کی درخواست ہے نیز دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپریشن کامیاب کرے اور بعد کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button