افریقہ (رپورٹس)

نائیجر کے ریجن مارادی میں مجلس انصار اللہ کی تربیتی کلاس کا انعقاد

(کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ مارادی کو مورخہ ۱۶ تا ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ و اتوار تربیتی کلاس کے انعقاد کی توفیق ملی۔

ہفتہ کے روز مغرب سے قبل ہی تمام احباب تشریف لے آئے۔ نماز عشاء کی ادائیگی اور عشائیہ کے بعد مجلس سوال و جواب سے پروگرام کا آغاز ہوا۔

دوسرے روز نماز فجر کے بعد حمدو بخاری صاحب معلم سلسلہ نے قرآن کریم کے حوالے سے درس دیا۔ ناشتہ کے بعد اجلاس کا آغاز مکرم صالح موسیٰ صاحب نائب امیر جماعت نائیجر کی زیر صدارت ہوا۔ ابتدائی کلمات میں نائب امیر صاحب نے انصاراللہ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے شاملین کو نصائح کیں۔ بعد ازاں ریجن کے مربی سلسلہ نے اختلافی مسائل کے حوالے سے انصار کو چند دلائل سکھائے۔ اس کے بعد لاولی شعیبو صاحب معلم سلسلہ نے قرآن و احادیث اور واقعات کی روشنی میں مالی قربانی کے حوالے سے تقریر کی۔ نماز ظہر کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ پھر مکرم نائب امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور دعا کروائی۔ اس تربیتی کلاس میں ریجن مارادی کے علاقہ میکی، چاڈوا اور زابورے کی ۲۳؍ جماعتوں سے کُل ۴۵؍ انصار نے شرکت کی۔

(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button