دعائے مستجاب

حضورِ نماز کے لیے دعا

۱۶؍ مئی ۱۹۰۲ء کو حضرت مسیح موعودؑ نے مولوی نظیر حسین سخادہلوی کو ان کے خط کے جواب میں نماز میں حصولِ حضور کا طریق بیان کرتے ہوئے تحریر فرمایا:’’نماز میں اپنے لئے دعا کرتے رہیں اور سرسری اور بے خیال نماز پر خوش نہ ہوں بلکہ جہاں تک ممکن ہو توجہ سے نماز ادا کریں اور اگر توجہ پیدا نہ ہو تو پنج وقت ہر یک نماز میں خدا تعالیٰ کے حضور میں بعد ہر ایک رکعت میں کھڑے ہوکر یہ دعا کریں کہ

اے خدائے قادر ذو الجلال! میں گناہ گار ہوں اور اس قدر گناہ کی زہر نے میرے دل اور رگ و ریشہ میں اثر کیا ہےکہ مجھے رقت اور حضور نماز حاصل نہیں ہوسکتا۔ تو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کردے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہو کر حضور نماز میں میسر آوے‘‘

(فتاویٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۱)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button