افریقہ (رپورٹس)

برکینافاسو میں ایک میٹرنٹی وارڈ و میڈیکل سنٹر کی تقریب سنگ بنیاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ برکینافاسو کو کوپیلا (Koupela) شہر میں جماعت کے قیام پر پچیس سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریبات کے سلسلہ میں ایک میٹرنٹی وارڈ اور میڈیکل سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علی ذالک

مورخہ۲۱؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے طور پر بکرے کی قربانی پیش کی گئی۔ اس کے بعد سید حمادرضا صاحب ریجنل مشنری نے خدمت انسانیت کی اہمیت و ضرورت اور جماعت احمدیہ کی مساعی کے موضوع پر تقریر کی۔ دعا اور ریفریشمنٹ کے بعد یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس پروگرام میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان، علاقے کے معززین اور ہمسایوںسمیت ۲۰؍ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ الحمدللہ علی ذالک

(رپورٹ: کابورے آدما(Kabore Adama)۔ ریجنل صدر جماعت کوپیلا برکینافاسو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button