یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسوو کو Decan میں نمایاں خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

مورخہ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو کوسوو کی میونسپلٹی آف Decan کے اسمبلی ہال میں ایک تقریب میں سال ۲۰۲۲ء – ۲۰۲۳ء کے دوران جماعت احمدیہ کوسوو کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ جماعت احمدیہ کی جانب سے کوسوو سے تعلق رکھنے والے مقامی معلم Mr. Shkelqim Bytyqi نے یہ ایوارڈ میئر صاحب سے حاصل کیا۔

تقریب میں میونسپلٹی کے تمام ڈائریکٹرز، KFOR اطالوی کے نمائندے اور Decan میں مختلف فعال غیرسرکاری تنظیموں (NGOs) کے راہنما موجود تھے۔ Decan کے میئر Mr. Bashkim Ramosaj نے کمیونٹی کی معاشرتی ترقی اور اتحاد کو فروغ دینے میں جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہا۔

(رپورٹ: جناح الدین سیف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت کوسوو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button