افریقہ (رپورٹس)

مارادی ریجن، نائیجر کے خدام کی تربیتی کلاس کا انعقاد

(کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ مارادی کو مورخہ ۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۳ء بروز منگل ریجن کے خدام کے لیے تربیتی کلاس کے انعقاد کی توفیق حاصل ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت مسیح موعودؑ کے دعاوی کے حوالے سے خدام کو دلائل سکھائے گئے۔ اس کے بعد حمدو بخاری صاحب معلم سلسلہ نے خدام الاحمدیہ کے قیام کی تاریخ اور اس کے اغراض و مقاصد بتائے۔ بعد ازاں سوال و جواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں فقہی و دیگر مسائل کے حوالے سے سوالوں کے جواب دیے گئے۔ اس کے بعد نمازِ ظہر ادا کی گئی اور تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

بعد ازاں نیشنل اجتماع کی تیاری کے لیے حُسن قراءت، اذان اور حفظِ ادعیہ کےمقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن میں بیس سے زائد خدام نے حصہ لیا۔ ورزشی مقابلہ جات میں دو ٹیمیں تشکیل دے کر ایک فٹبال کا میچ اور ایک ریلے ریس کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ بعد نماز عصر علمی و ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے خدام میں کتب کی صورت میں انعامات پیش کیے گئے۔ اس کے بعد ریجن کے مربی سلسلہ نے تمام خدام کا شکریہ ادا کیا اور باداماسی صاحب داعی الی اللہ نے اجتماعی دعا کروائی اور اجلاس کا اختتام ہوا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کلاس میں ریجن کے دو علاقوں گِڈن سوری اور سوا سامعہ کی ۲۵؍ جماعتوں سے ۷۵؍ خدام نے شرکت کی۔ علمی و ورزشی مقابلہ جات میں گِڈن سوری کی جماعتوں کے خدام نمایاں رہے۔

(رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button