یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۳ء کا انعقاد

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ کو مورخہ ۱۹؍ نومبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار مجلس شوریٰ کے انعقاد کی توفیق ملی۔

اجلاس کا آغاز مکرم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ عہد دہرانے کے بعد صدر مجلس نے افتتاحی تقریر کی جس میں انہوں مجلس شوریٰ کی اہمیت اور اس کے اراکین کی ذمہ داریاں بتائیں۔

اس کے بعد آئندہ دو سال کے لیے صدر مجلس اور نائب صدر صف دوم کا انتخاب ہوا اورحسب روایت مجلس شوریٰ کی دیگر کارروائی سارا دن چلتی رہی۔

اختتامی تقریب میں صدر مجلس نے تقریر کی۔ مکرم ولید طارق تارنتسر صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ نے اختتامی کلمات کہےاور اختتامی دعا کروائی ۔

(رپورٹ: صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button