یورپ (رپورٹس)

جماعت ہیمبرگ، جرمنی میں جلسہ سیرة النبیﷺ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۹؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز اتوار جرمنی کی لوکل امارت ہیمبرگ میں جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ایک سکول کے بڑے ہال میں کیا گیا۔

شاہد محمود صاحب لوکل امیر ہیمبرگ کی صدارت میں جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ پھر جرمن زبان میں شکیل محمود عمر صاحب مربی سلسلہ ہیمبرگ نے ’’آنحضور ﷺ کی امن عالم کے قیام کے لیے اصولی تعلیم اور اس کے اعلیٰ نمونے‘‘پر تقریر کی۔

ایک ترانہ کے بعد لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ ہیمبرگ نے اردو میں ’’حقوق انسانی‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔پھر لوکل امیر صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے متعلق چند کلمات کہے اور بعض ضروری اعلانات کرنے کے بعد دعا کروائی۔ سب حاضرین کی خدمت میں پیک شدہ کھانا پیش کیا گیا۔

جلسہ کی حاضری ۴۲۱؍ مرد اور ۳۸۰؍ خواتین و بچے کُل ۸۰۱؍ رہی۔

(رپورٹ: طاہر محمود۔ نمائندہ اخبار احمدیہ ہیمبرگ جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button