متفرق شعراء

سالِ نَو

برکتوں کے ساتھ آئے سالِ نَو میرے خدا

فضل تیرا کھینچ لائے سالِ نَو میرے خدا

امت خیر البشر کی مشکلیں سب دور ہوں

یہ نشاں ہم کو دکھائے سالِ نَو میرے خدا

نور سے تیرے جہاں روشن ہو مولا جلد تر

ذرہ ذرہ جگمگائے سالِ نَو میرے خدا

سیکھ لیں اہل جہاں انسانیت کے سب ہنر

ہر بنی نوع مسکرائے سالِ نَو میرے خدا

یا الہی تو شکستہ دل کی سن لے التجا

فضل سے تیرے ہوں مولا دور سارے ابتلا

(خواجہ عبدالمومن ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button