حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭…منگل کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ منگل کو پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا تھا۔ دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہو گی۔

٭… پاکستانی فوج کی طرف سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ۱۸؍جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں سٹرائکس کیں اوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس آپریشن کا نام مرگ بر ، سرمچار رکھا گیا تھا، نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے دو پڑوسی برادر ممالک سے بات، تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، دو پڑوسی برادر ممالک سے دو طرفہ اُمور طے کرنا چاہتے ہیں۔

٭…منگل کو اسرائیلی فوج کے کمانڈ سینٹر میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے اراکین کے مقامی کونسلوں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ ۲۰۲۵ء تک جاری رہ سکتی ہے۔موصوف نے وزارت دفاع کی طرف سے پیش کردہ منصوبے پر بھی اتفاق کیا جس میں غزہ کی سرحد کے قریب سے نقل مکانی کرنے والے آباد کاروں کے چار سے سات کلو میٹر تک خالی کیے گئے علاقے میں واپسی کے لیے انہیں مالی مدد کی فراہمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button