روز مرہ دعائیں یا دکریں

سجدہ تلاوت کی دعا

1: سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَ بَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ

(ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول فی سجود القرآن حدیث نمبر 3425)

ترجمہ: میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اُس ذات کے سامنے جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی قدرت خاص سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔

2: اَللّٰھُمَّ سَجَدَ لَكَ سَوَادِیْ وَ اٰمَنَ بِكَ فُؤَادِیْ۔ یا سَجَدَ لَكَ رُوْحِىْ وَ جَنَانِیْ

(فقہ احمدیہ، عبادات۔ صفحہ 216، 217)

ترجمہ: اے اللہ! تیرے لیے میرا جسم سجدہ کر تا ہے اور میرا قلب تجھ پر ایمان لاتا ہے، اے (میرے اللہ!)میری روح اور میرا دل تیرے حضور سجدہ ریز ہیں۔

(نوٹ:قرآن شریف کی جن آیات میں سجدہ آتا ہے ان کی تلاوت کے وقت سجدہ کرنا چاہیے۔ اس کے لیے وضو کرنا یا قبلہ رُو ہونا ضروری نہیں۔ سجدہ میں تسبیحات مسنونہ کے علاوہ ان دعاوٴں کا تکرار سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے۔)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button