حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈسکہ میں جماعت احمدیہ کے دو قبرستانوں میں درجنوں قبروں کو مبینہ طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ۲۴؍جنوری کو ڈسکہ میں پیش آنے والے واقعے میں ڈسکہ کے علاقے موسے والا میں ۶۵؍جب کہ بھروکے میں ۱۵؍قبروں کی مبینہ طور پر بےحرمتی کی گئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کچھ ویڈیوز میں پولیس کی وردی میں ملبوس کچھ افراد قبروں پر لگے کتبوں پر سیاہی مل رہے ہیں، اسی طرح کچھ ویڈیوز میں کتبوں کو توڑا جا رہا ہے۔

جماعت احمدیہ کے ترجمان کہتے ہیں کہ ڈسکہ میں ۲۴؍جنوری کو پیش آنے والے اس واقعے پر احمدی کمیونٹی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احمدی کمیونٹی کے انسانی حقوق پہلے ہی خطرے میں ہیں، اب ان کی قبروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قبروں کی بے حرمتی میں پنجاب پولیس کے اہلکار ملوث ہیں۔ جب مقامی احمدیوں نے پولیس اہلکاروں سے سوال کیا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ تو اُنہوں نے جواب دیا کہ اُنہیں ایسا کرنے کے لیے ڈسکہ کے انتظامی افسر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے۔یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں احمدیوںکے قبرستانوں کو نقصان پہنچانے یا قبروں کی بے حرمتی کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button