کلام حضرت مسیح موعود ؑ

ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں (منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

کیوں نظر آتا نہیں راہِ صواب

پڑ گئے کیسے یہ آنکھوں پر حجاب

کیا یہی تعلیمِ فرقاں ہے بھلا

کچھ تو آخر چاہیے خوفِ خدا

مومنوں پر کفر کا کرنا گماں

ہے یہ کیا ایمانداروں کا نشاں

ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں

دل سے ہیں خدّام ختم المرسلیں

شرک اور بدعت سے ہم بیزار ہیں

خاکِ راہِ احمدؐ مختار ہیں

سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے

جان و دل اس راہ پر قربان ہے

دے چکے دل اب تنِ خاکی رہا

ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا

تم ہمیں دیتے ہو کافر کا خطاب

کیوں نہیں لوگو تمہیں خوف عقاب

سخت شورے اوفتاد اندر زمیں

رحم کن برخلق اے جاں آفریں

کچھ نمونہ اپنی قدرت کا دکھا

تجھ کو سب قدرت ہے، اے ربّ الورا

آمین

(ازالہ اوہام حصہ دوم، روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۵۱۴)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button