افریقہ (رپورٹس)

گوادے لوپ میں قرآن نمائش کا انعقاد

(لقمان باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۳؍ جنوری کو جماعت گوادےلوپ کو ایک قرآن نمائش منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں کُل ۴۰؍ افراد نے شرکت کی۔ ایک ریڈیو چینل اور ایک ٹی وی چینل نے بھی اس پروگرام کو کوریج دی۔ پروگرام سے ایک روز قبل ہال کو نمائش کے لیے تیار کیا گیا۔ نمائش کا وقت صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک تھا جس دوران لوگ نمائش میں شریک ہوئے۔ ہر ایک مہمان کا استقبال کرنے اور پھر اپنے ساتھ نمائش دکھانے کا انتظام موجود تھا۔ اس دوران مہمانوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ نمائش میں کچھ غیر احمدی احباب بھی شامل ہوئے جن میں سے ایک شیعہ بھی تھے۔ ان سب کو جماعت کا تعارف کروایا گیا اور انہوں نے ہمارے ساتھ باجماعت نمازیں ادا کیں۔ اس نمائش کے ذریعہ نئے لوگوں سے روابط بھی قائم ہوئے۔

چند مہمانان نے نمائش کے بعد ایک نوٹ بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے جن میں سے چند یہ ہیں:

٭…’’یہ قرآن نمائش حقیقی اسلام پیش کرنے والی ہے یعنی امن کا مذہب۔ ہمارا بہت اچھا استقبال کیا گیا اور ہمارے تمام سوالوں کے جواب ہمیں مل گئے۔‘‘٭…’’بہت اچھی قرآن نمائش ہے۔ بہت اچھا وقت گزارا۔ بارک اللہ فیک۔ استقبال کے لیے شکریہ۔ جلد ملیں گے۔ ان شاء اللہ‘‘٭اسلام کا خوبصورت پیغام پھیلانے کے لیے آپ کی کاوشوں کا بہت شکریہ۔

نمائش شام ۶؍بجے ختم ہوئی۔ اس کے بعد وائنڈاپ کیا گیااور نماز مغرب اور عشاء کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

(رپورٹ: لقمان باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button