افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو میں لجنہ اماء اللہ کی صد سالہ جوبلی کی ریجنل تقریبات

دنیائے احمدیت میں لجنہ اماءاللہ کی صد سالہ جوبلی کی تقریبات کے سلسلہ میں ہر جماعت میں پروگرامز منعقد کیے گئے ۔اس ضمن میں برکینا فاسو کے شہر کوپیلا (Koupela) میں بھی مختلف پروگرامزکا انعقاد کیا گیا ۔سب سے پہلے ریجنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ کی میٹنگ کی گئی جس میں سال بھر کے لیے مختلف پروگرامزمرتب کیے گئے ۔ ان تقریبات کی شروعات نماز تہجد،حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں دعائیہ خطوط لکھنے اور صدقات کی ادائیگی سے ہوئی۔

٭…دوران سال کوپیلا اور زورگو شہرکی ان تمام خواتین سے ملاقات کی گئی جو کسی بھی حکومتی،سماجی یا مذہبی عہدوں پر فائز ہیں۔

دوران ملاقات ان تمام خواتین کوقرآن کریم و دیگر لٹریچرکا تحفہ پیش کیا گیا اور اسلام احمدیت، ذیلی تنظیموںخصوصاً لجنہ اماء اللہ اور اس کی صد سالہ تقریبات کا تعارف کروایا گیا۔ سب نے جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہا اور پہلی دفعہ مسلمان خواتین اور بچیوں کی ایک منظم تنظیم کے بارے میں معلومات حاصل کر کے حیرانگی اور رشک کا اظہار بھی کیا۔

٭…دوران سال۸؍ مارچ کو ’’یوم خواتین‘‘ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں پہلی مرتبہ لجنہ اماء اللہ کو خاص طور پر مدعو کیا گیا ۔ا س تقریب میں جماعتی تعارف کے علاوہ فرنچ زبان میں جماعت کا ایک شائع شدہ کتابچہ ’’خواتین کی عزت و منزلت‘‘ اور’’ عورت کے مقام‘‘ کے بارے میں ایک Leafletبھی تقسیم کیا گیا۔

٭…صدسالہ جوبلی کی تقریبات کے ضمن میں لجنہ اماء اللہ کوپیلا نے خود صابن بناکر اور Get Well Soonکے گفٹ پیک بناکر مختلف ہسپتالوں کے دورہ کا پروگرام بنایا۔ اس پروگرام میں پانچ ہسپتالوں کا دورہ کیاگیا اور مریضوں اور انتظامیہ سے ملاقات کرکے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا ۔انتظامیہ کو صابن اورمریضوں کو گفٹ پیک دیے گئے جو کہ لجنہ اماء اللہ کی صد سالہ جوبلی کی مناسبت سے بنائے گئے Logo کے ساتھ سجائے گئے تھے۔

٭…دوران سال صد سالہ جوبلی کی تقریبات کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کوپیلانے ۵۰؍ صابن کے Boxنیشنل ہیڈکوارٹرکو بھیجے جو کہ لجنہ اماءاللہ برکینافاسو کی طرف سے ملک میں موجود مختلف مہاجرین (ملکی حالات کی وجہ سے اپنے علاقوں سے شفٹ ہونے پر مجبورلوگوں)کو دی جانے والی امداد میںشامل کیےگئے۔

٭…اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں ۱۰۰؍ درخت لگانے کی مہم میں لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کوپیلانےDagamtengaجماعت کی مسجد کے احاطہ میںپانچ پھل دار پودے بھی لگائے ۔الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:مادام ودراگو نفیسہ (Madame Ouedraogou Naffisatou)، ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button