اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

جماعت احمدیہ اسلام آباد کی ایک احمدی طالبہ کا اعزاز

خواجہ منظور صادق صاحب تحریر کرتے ہیں کہ جماعت احمدیہ اسلام آباد کی ایک کمسن اور ہونہار احمدی طالبہ عزیزہ باسمہ عثمان نے کیمبرج IGCSE Urdu Second Language کے امتحانات ۲۰۲۳ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور اول پوزیشن حاصل کرکے ’’کیمبرج لیڈر ایوارڈ‘‘ جیت لیا ہے۔ OPFکالج برائے طالبات F-11کیمپس اسلام آباد کی اس طالبہ نے عالمی سطح پر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔اس سلسلہ میں OPFکالج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی محترم جواد سہراب ملک صاحب نے طالبہ کو ایک یادگاری شیلڈ سے نوازا ۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے باسمہ عثمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی نمایاں کامیابی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ حکومت پاکستان اس شاندار کامیابی پر باسمہ عثمان، اس کے والدین اور OPF کالج کی شکر گزار ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ عزیزہ باسمہ عثمان مکرم و محترم عبدالکریم جاوید صاحب مرحوم سابق صدر حلقہ G-8 اسلام آباد کی پوتی اور مکرم حافظ عثمان جاوید صاحب اور محترمہ سعدیہ عثمان صاحبہ سابق صدر لجنہ G-8کی صاحبزادی ہیں ۔

اللہ تعالیٰ یہ کامیابی انہیں مبارک کرے اور خدا کرے کہ احمدی بچے ہر میدان میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار کامیابی حاصل کر کے جماعت کی نیک نامی اور وقار میں اضافہ کرنے والے ہوتے رہیں اور اللہ تعالیٰ ہمارے سب بچوں کو حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی دعاؤں کا وارث بنائے ۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button