متفرق

چکن کریمی سموسہ

آمیزے کے لیےاجزا

کھانا پکانے کا تیل ۲-۳ چمچ

پیاز کٹا ہوا ۴/۱ کپ

آلو چھوٹے کٹے ہوئے ایک کپ

ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچ

لال مرچ پسی ہوئی ڈیڑھ چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

چکن ابال کرکٹا ہوا ۳۵۰؍ گرام

اولپر کریم ۴/۳ کپ

ہرا پیاز کٹا ہوا آدھا

سموسے کی پٹی کے لیے آٹا:

میدہ چھان کر تین کپ

نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ

سوجی تین چمچ

دیسی گھی دوکھانے کے چمچ

نیم گرم پانی حسب ضرورت

تلنے کے لیے تیل حسب ضرورت

ترکیب

ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر پیاز براؤن ہونے تک بھونیں۔ اس کے بعدآلو، ادرک اور لہسن کا پیسٹ اور تمام مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر ۴-۵؍ منٹ تک پکائیں۔ آلو گل جائیں تو اس میںچکن اور کریم شامل کریںاور اچھی طرح مکس کریں اور ایک منٹ کے بعد ہرا پیاز شامل کریں۔ آمیزہ ٹھنڈا ہونے دیں۔

سموسے کی پٹی کے لیے آٹے کی تیاری:

ایک پیالے میں میدہ، نمک، سوجی اوردیسی گھی ڈال لیں اورا چھی طرح مکس کرنے کے بعد آہستہ آہستہ پانی ڈالتے ہوئے آٹا بننے تک گوندھیں۔ اس کے بعدہلکا سا دیسی گھی لگا کر ڈھک کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد آٹے کو چھ برابر حصوں میں تقسیم کرلیں اور سموسہ کی شکل دیں دے۔ اس میں چکن کا تیار کردہ آمیزہ بھر کر اچھی طرح بند کرلیں۔ اب اسے پہلے سے گرم تیل میں ڈال کر درمیانے درجے کی آنچ پر ہلکا سنہری ہونے تک تلیں۔ مزیدار کریمی چکن سموسہ تیار ہے، لطف اٹھائیں!

(مرسلہ:مسز منظر محمود۔ جماعت میشیڈے جرمنی )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button