متفرق شعراء

السلام علیکم۔ امن کا پیغام

نبی کریمؐ کا ارشاد ہے سلام کہیں

ہو آشنا کوئی یا اجنبی سلام کہیں

جو پہلے بڑھ کے کسی کو سلام کہہ دے گا

خدا سے اجر زیادہ وہ شخص لے لے گا

سلام کہہ کے قدم جو بھی گھر میں رکھے گا

وہ رب کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹے گا

سلام کہتے ہوئے ہم جو گھر سے جائیں گے

فرشتے ساتھ رہیں گے جہاں بھی جائیں گے

سلام دیتا ہے دنیا کو امن کا پیغام

ہمارا دیں ہے سلام اور ہمارا کام سلام

(امۃ الباری ناصر۔ امریکہ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button