حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭…امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲؍فروری ۲۰۲۴ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فلسطین کے عمومی حالات کے علاوہ یمن اور پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعاؤں کی تحریک کی۔تفصیل کے لیے ملاحظہ کریں الفضل انٹرنیشنل ۵؍فروری ۲۰۲۴ء۔

٭… بیلجیم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کےلیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی حمایت جاری رکھے گا۔اس حوالے سے بیلجیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی حمایت جاری رکھنے پر بیلجیم کے موقف کی تصدیق کی۔انہوں نے یہ پیغام غزہ کےلیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کے کو آرڈینیٹر سگریڈ کاگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد جاری کیا۔

٭… چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ۹۹؍ہوگئی ہے۔چلی کی میڈیکل سروس کا کہنا ہے کہ اب تک بتیس لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button