متفرق

بگھارے بینگن

اجزا

چھوٹےبینگن چھ عدد

تیل چوتھائی کپ

ناریل کدوکش کیے ہوئے دو کھانے کے چمچ

تل دو چائے کے چمچ

مونگ پھلی دو کھانے کے چمچ

پیاز ایک عدد درمیانہ (کٹا ہوا )

املی دو سے تین انچ گرم پانی میں بھگو لیں

لال مرچ حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ہلدی ایک چوتھائی چمچ

ادرک ، لہسن کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

سبز مرچ ، دھنیا سجاوٹ کے لیے

ترکیب

تِل، ناریل اور مونگ پھلی کو ہلکا سنہری کرلیں اور پاؤڈر بنا لیں ۔تیل میں ثابت بینگن کو ( بنا کٹ لگائے) تل لیں۔ خیال رہے کہ اس کی شکل نہ بگڑے اور آدھا گل جائے تو الگ رکھ دیں۔

اسی تیل میں پیاز سنہرا کریں، پھر ادرک اور لہسن ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔

پسے ہوئے تل ، ناریل اور مونگ پھلی اور مصالحہ جات شامل کر کےچند منٹ تک بھونیں۔ پھر اس میں املی کا پانی اور بینگن ڈال کر اتنا پکائیں کہ بینگن گل جائیں اور تیل الگ ہوجائے۔

ہرے دھنیے اور سبز مرچ کے ساتھ سجا کر گرم روٹی اور دہی کی لسی کے ساتھ پیش کریں۔

(مرسلہ: آمنہ نورین۔ میشیڈے، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button