حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال: آئیوری کوسٹ میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز(AFCON) کے کوارٹرفائنل مقابلوں میں نائیجیریا نے انگولا کو ۱۔صفر،ڈی آرکونگو نے گنی کو ۳۔۱ اورآئیوری کوسٹ نے مالی کو ۱یک کے مقابلہ میں دوگول سے شکست دے دی۔چوتھاکوارٹرفائنل میچ جنوبی افریقہ اورCape Verdeکی ٹیموں کے مابین بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہوا جس میں جنوبی افریقہ نے۲۔۱سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنلز میں نائیجیریا کا مقابلہ جنوبی افریقہ جبکہ میزبان آئیوری کوسٹ کا ڈی آرکونگو کے ساتھ ہوگا۔

AFCایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلز میں اُردن نے تاجکستان کو ۱۔صفر،جنوبی کوریا نے آسٹریلیا کو اور ایران نے جاپان کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے ہرایا۔قطراورازبکستان کے مابین کوارٹرفائنل مقررہ وقت میں ایک،ایک گول سے برابررہنے کے بعد پنلٹی شوٹس پرقطر نے ۳۔۲سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں اُردن کا مقابلہ جنوبی کوریاسے ہوگا جبکہ قطر،ایران کا سامنا کرے گا۔

کرکٹ: بھارت اور انگلینڈکے مابین پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ۲تا۵؍فروری وشاکاپٹنم میں کھیلا گیا جس میں بھارت نے ۱۰۶؍رنزسے کامیابی حاصل کرکےسیریز ۱۔۱ سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کے پہلےبلےبازی کرتےہوئے ۳۹۶؍رنز بنائے جس میں نوجوان اوپنر Yashaswi Jaiswalکے شاندار ۲۰۹؍رنزشامل تھے۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم ۲۵۳رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،بھارت کی طرف سے Jasprit Bumrahنے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں Shubman Gill کی سینچری کی بدولت ۲۵۵رنز بنائے ۔۳۹۹کے ہدف کے تعاقب میں کھیل کے چوتھے روز انگلش ٹیم ۲۹۲؍رنز بنا سکی۔جسپریت بمراہ کو میچ میں ۹وکٹیں حاصل کرنے پرپلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

قبل ازیں ۲۵تا۲۸؍جنوری حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ۲۸رنز سے یادگارفتح حاصل کی تھی۔انگلینڈنے اپنی پہلی اننگزمیں۲۴۶رنز بنائے۔جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے۱۹۰رنز کی برتری کے ساتھ ۴۳۶ کا مجموعی اسکوربنایا۔انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں Ollie Popeکے شاندار ۱۹۶؍رنز کی بدولت ۴۲۰رنز بنائے اور یوں بھارت کو ۲۳۱رنز کا ہدف ملا۔کھیل کے چوتھے روز انگلینڈ کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلرٹام ہارٹلی (Tom Hartley)نے ۶۲رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں اور بھارتی ٹیم ۲۰۲رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

افغانستان اورسری لنکا کے مابین کولمبو میں ہونے والا واحد ٹیسٹ میچ میزبان سری لنکا نے ۱۰؍وکٹوں سے جیت لیا۔افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۱۹۸رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نےتجربہ کار کھلاڑیوں اینجلو میتھیوز(Angelo Matthews) اوردنیش چندی مل (Dinesh Chandimal)کی سینچریوں کی بدولت ۴۳۹رنز بنائے۔افغان ٹیم اپنی دوسری باری میں ۲۹۶؍رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں ابراہیم زادران کے ۱۱۴؍رنز شامل تھے۔سری لنکن ٹیم نے ۵۶رنز کا آسان ہدف بغیرکسی نقصان کے پوراکرلیا۔میزبان ٹیم کی طرف سے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگزمیں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے Parabath Jayasuriyaکو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

ٹینس:۳اور۴؍فروری ۲۰۲۴ء کو اسلام آباد میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹینس مقابلہ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دے دی ۔پہلے روز دونوں سنگلزمیچز میں شکست کے بعد پاکستان کو دوسرے روز ڈبلز اور ریورس سنگلز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔۱۹۶۴ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ بھارت کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کے میچز کھیلنے پاکستان آئی ۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا۔یہ ورلڈ کپ ۱۱؍جون سے ۱۹؍جولائی تک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈاکے سولہ شہروں میں منعقدہوگا جس میں۴۸ ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ۱۰۴ میچز کھیلے جائیں گے۔امریکہ۷۸جبکہ میکسیکواورکینیڈا۱۳،۱۳میچز کی میزبانی کرے گا۔

(رپورٹ: ۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button