یورپ (رپورٹس)

ایک مذہبی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبہ کا مسجد بیت الحمد، ویٹلش کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ جرمنی کو سو مساجد کی تحریک کے تحت پہلی مسجد شہر وٹلش(Wittlich) میں بنانے کی توفیق ملی۔ یہاں پر موجود بعض لوگوں اور طلبہ کی خواہش رہتی ہے کہ مساجد کا دورہ کیا جائے تاکہ اس ذریعہ سے اسلام، مساجد اور اسلامی عبادات کا تعارف حاصل ہو۔ چنانچہ مورخہ ۵؍جنوری ۲۰۲۴ء کو Trier شہر کی ایک مذہبی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبہ نے شہر ویٹلش کی مسجد بیت الحمد کا دورہ کیا۔مسجد کے دورہ کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے طریق کار دیکھنے کی بھی ان کی خواہش تھی۔ چنانچہ یہ مہمان خطبہ جمعہ شروع ہونے سے قبل ہی مسجد میں تشریف لے آئے۔ خاکسار (مربی سلسلہ وٹلش، جرمنی) نے خطبہ جمعہ میں عدل و انصاف کی اسلام کی تعلیمات بیان کیںجن کو انہوں نے بڑےغور سے سنا۔ اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبہ جمعہ کو بھی انہوں نے براہ راست سنا۔ بعدہٗ جرمن زبان میں جماعت احمدیہ جرمنی کی سوسالہ کارکردگی و سعی کے بارے میں ایک ویڈیو ان کو دکھائی گئی۔ خاکسار اور طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت نے مہمانان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ آخر میں مہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیااور گروپ فوٹو لی گئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کوصحیح رنگ میں حقیقی اسلام کا پیغا م پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ وٹلش جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button