متفرق شعراء

اُمُّ الکتاب (منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

اے دوستو جو پڑھتے ہو اُمّ الکتاب کو

اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو

سوچو دعاء فاتحہ کو پڑھ کے بار بار

کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار

دیکھو خدا نے تم کو بتائی دعا یہی

اس کے حبیبؐ نے بھی پڑھائی دعا یہی

پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں

جاتے ہو اس کی رہ سے درِ بے نیاز میں

اس کی قَسم کہ جس نے یہ سورت اُتاری ہے

اس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے

یہ میرے رب سے میرے لئے اک گواہ ہے

یہ میرے صِدق دعویٰ پہ مہر الٰہ ہے

میرے مسیح ہونے پہ یہ اِک دلیل ہے

میرے لئے یہ شاہدِ ربِّ جلیل ہے

پھر میرے بعد اَوروں کی ہے انتظار کیا

توبہ کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا

(اعجاز المسیح، روحانی خزائن جلد ۱۸صفحہ ۲)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button