یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں قرآن کریم کے حوالےسے ایک تبلیغی پروگرام کا انعقاد

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

حال ہی میں ہالینڈ کے شہر آرنہم میں ایک مخالف اسلام نے قرآن کریم کے ایک نسخہ کو جلانے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہا۔ اس کے جواب میں جماعت احمدیہ ہالینڈ نے شعبہ تبلیغ کے تحت’’قرآن سب کے لیے‘‘کے نام سے ایک مہم چلائی۔ شہر کے میئر نے اپنے ایک ریڈیو انٹرویو میں ہمارے اس پروگرام کا ذکر بھی کیا ۔اس مہم کا ایک مقصد یہ تھا کہ لوگوں تک قرآن کریم کی عظیم الشان تعلیمات پہنچائی جائیں۔ الحمدللہ مورخہ ۲۰؍جنوری ۲۰۲۴ء کو صبح گیارہ سے چار بجے تک یہ مہم چلائی گئی۔ اس کے ساتھ قرآن کریم کی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔ اس دوران کافی لوگوں میں قرآن کریم کے متعلق معلوماتی فولڈرزتقسیم کیے گئے۔ مزید برآں قرآن کریم کے ۱۵۰؍نسخہ جات بھی تقسیم کرنے کا موقع ملا۔الحمد للہ بہت سے اچھے تاثرات سننے کو ملے اور لوگوں نے اس پروگرام کو خوب سراہا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کو کافی میڈیا کوریج بھی ملی جس کی وجہ سے کثیر التعداد لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔ شہر کے کونسلر نے بھی ہمارے سٹال کا دورہ کیا۔ ان کو قرآن کریم بطور تحفہ دیا گیا۔

اس پروگرام میں مکرم امیرصاحب ہالینڈ، مربیان کرام اور مقامی افراد جماعت نےبھی شرکت کی۔ الحمد للہ یہ پروگرام بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button