ارشادِ نبوی

اللہ سے روح القدس کے ذریعہ مدد مانگنا

ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف نےحضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سناکہ وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس بات پر گواہ بنا رہے تھے کہ مَیں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا کہ اے حسان! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے(مشرکوں کو اشعار میں) جواب دو اور اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعہ سے مدد فرما؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایاکہ ہاں!میں گواہ ہوں۔ بیشک میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے۔

(صحیح بخاری کتاب الصلٰوۃ باب الشعر فی المسجد)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button