اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

تقریب شادی

عطیۃ الجبار صاحبہ برطانیہ سے تحریر کرتی ہیں کہ ہمارے پیارے بیٹے عزیزم مسعوداحمدطلحہ کی شادی خانہ آبادی کی پُرمسرت تقریب مورخہ ۱۹؍ جنوری ۲۰۲۴ء کوبرطانیہ کےایک ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا۔ دعا کے بعد مہمانان کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔عزیزم مسعوداحمد طلحہ کا نکاح عزیزہ طوبیٰ تنویر بنت مکرم تنویر احمد صاحب کے ساتھ مورخہ ۲۰؍جنوری ۲۰۲۲ء کو مظفر احمد صاحب طارق مربی سلسلہ نےپاکستان میں پڑھایاتھا۔

مورخہ ۲۰؍جنوری ۲۰۲۴ء کو دعوت ولیمہ کی تقریب مسرورہال اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس کے لیے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے مکرم عبدالماجد صاحب طاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن کو نمائندہ مقررفرمایاتھا۔آپ نے دعا کروائی اور پھرمہمانان کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

دلہااوردلہن دونوں مکرم محمد سلیم صاحب مرحوم (کھرڑیانوالہ،فیصل آباد)کے پوتا پوتی ہیں جبکہ دلہا مکرم مبارک احمد صاحب خالد مرحوم(سابق مینیجروپبلشر رسالہ تشحیذالاذہان وخالد) کے نواسے اور دلہن مکرم چراغ دین صاحب مرحوم(۵۷چک گھیالہ،فیصل آباد) کی نواسی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ اور جہت سے بابرکت فرمائے ۔آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button