افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ کوپیلا، برکینافاسو کے پہلے ریجنل اجتماع کا کامیاب انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ کی صدسالہ تقریبات کے سلسلہ میں برکینافاسو کے جماعتی ریجن کوپیلا(Koupela)کو مورخہ ۱۰؍جون ۲۰۲۳ء کو اپنا پہلا ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ Dagamtengaجماعت میں منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔الحمدللہ علیٰ ذلک

اس اجتماع میں چار مختلف جماعتوں سے ۶۵؍ ممبرات لجنہ اماء اللہ، ۵۵؍ناصرات الاحمدیہ اور ۳۰؍انصار، خدام اور اطفال نے شرکت کی۔ دوران اجتماع ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کے مابین دس علمی اور آٹھ ورزشی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔قومی ترانہ ترنم کے ساتھ پڑھا گیا اور برکینافاسو کے ملکی حالات کی وجہ سے ملک کی خاطر اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تبلیغی و تربیتی نشست

بعد از نماز ظہروعصر ایک تبلیغی وتربیتی نشست مقامی زبان مورے (Moore) میں ’’لجنہ اماء اللہ کے سو سال اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی۔ بعد ازاں تمام شاملین کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔

اختتامی تقریب

اختتامی تقریب میںتقسیم انعامات کے بعد خاکسار(ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ کوپیلا) نے سب شاملین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں سید حمادر ضا صاحب ریجنل مشنری نے تما م شاملین کونصائح کیں اور دعا کے بعد اس ایک روزہ اجتماع کی کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔

نمائش کی تیاری و انعقاد

اس ریجنل اجتماع کی خاص بات یہ تھی کہ یہاں کی مقامی ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ نے ثمینہ نسرین صاحبہ اہلیہ ریجنل مشنری صاحب کے ساتھ مل کردستکاری کی مختلف چیزیں بنانی سیکھیں اور اس کے بعدلجنہ اماء للہ کے ریجنل اجتماع اور نیشنل اجتماع پر ان چیزوں کونمائش کے لیے پیش کیا گیاجن کو بہت پسند کیا گیا۔ علاوہ ازیں مقامی لجنہ نے اپنی کھیتی باڑی سے حاصل کی گئی اجناس (باجرہ، مکئی، مونگ پھلی )وغیرہ اور مقامی جوس بھی نمائش کے لیے پیش کیے۔

نیشنل شجر کاری مہم

نیشنل ایکشن پلان کے تحت اجتماع کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ نے مشن ہاؤس کے احاطہ میںپانچ پھل دار پودے بھی لگائے۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین اورمنتظمین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: مادام ودراگو نفیسہ (Madame Ouedraogou Naffisatou)، ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ کوپیلا، برکینافاسو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button