بچوں کا الفضل

حضرت مصلح موعودؓ کی حیاتِ مبارکہ کے اہم ابتدائی واقعات

٭…سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحبؓ کی ولادت 12؍جنوری1889ء بروز ہفتہ ہوئی۔

٭…18؍جنوری1889ء بروزجمعہ حضورکا عقیقہ ہوا۔

٭… 1895ء میں حضور کی تعلیم القرآن کی ابتدا ہوئی۔ حافظ احمد اللہ صاحب نے آپ کو قرآن کریم ناظرہ پڑھایا۔

٭…7؍جون 1897ء کو حضور کے ختم قرآن کے موقع پر یادگار تقریب ہوئی۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اس موقع پر معروف نظم بعنوان ’’محمود کی آمین‘‘ تحریر فرمائی۔

٭…1898ء میں آپؓ نے مدرسہ تعلیم الاسلام میں داخلہ لیا۔

٭…1899ء میں حضرت مسیح موعودؑ اور صحابہؓ کے ساتھ آپ کا پہلا فوٹو لیا گیا۔

٭…1900ء میں آپ نے انجمن تشحیذالاذہان کی بنیاد رکھی۔

٭…1901ء میں آپ نے پہلا روزہ رکھا۔

٭… مارچ 1905ء میں آپ نے میٹرک کا امتحان امرتسر میں دیا۔

٭…1905ء میں آپ کو پہلا الہام ہوا۔

٭…دسمبر1906ء کے جلسہ سالانہ میں آپ نے پہلی تقریر فرمائی۔

٭…آپ نے 26؍مئی 1908ء کو حضرت مسیح موعود ؑکی وفات پر حضور کے مشن کو جاری رکھنے کا تاریخی عہد کیا۔

٭…27؍مئی 1908ء کو آپ نے خلیفة المسیح الاوّل حضرت حکیم مولانانورالدین صاحبؓ کی بیعت کا شرف حاصل کیا۔

٭… 1908ء میں آپ کی پہلی تصنیف ’’صادقوں کی روشنی کو کون دور کر سکتا ہے؟‘‘شائع ہوئی۔

٭…نومبر1909ء میں حضور نے انگریزی میں مضمون لکھنے کی مشق شروع کی۔

٭…فروری 1910ء میں آپ نے قادیان میں نماز مغرب کے بعد درسِ قرآن شروع کیا۔

٭…29؍جولائی1910ء کو پہلی بار آپ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

٭…اپریل 1912ء میں سفر بلا دِعرب و حج بیت اللہ کی سعادت پائی۔

٭…مئی1913ء میں حضور کا منظوم کلام پہلی مرتبہ شائع ہوا۔

٭…19؍جون1913ء کو حضور نے اخبار الفضل کا اجرا فرمایا۔

٭…14 ؍مارچ 1914ء کو بطور حضرت خلیفة المسیح الثانیؓ مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔

(مرسلہ: احد شمائل)

٭٭٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button