ارشادِ نبوی

غزوۂ احد کے شہداء کی تدفین کا بیان

حضرت جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ احد کے شہداء میں سے دو آدمیوں کو ایک کپڑے میں اکٹھا کرتے، پھر پوچھتے: ’’ان دونوں میں کس کو قرآن زیادہ یاد تھا؟‘‘جب لوگ ان دونوں میں سے ایک کی طرف اشارہ کرتے تو آپؐ اسے قبر میں پہلے رکھتے، اور فرماتے: ’’مَیں ان پر گواہ ہوں‘‘۔ آپؐ نے انہیں ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا، اور نہ ان کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور نہ انہیں غسل دیا گیا۔

(سنن نسائی، کتاب الجنائز، بَابُ تَرْكِ الصَّلاَةِ عَلَيْهِمْ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button