امریکہ (رپورٹس)

حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ایک اَور طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حفظ القرآن سکول کینیڈا کے ایک اَور طالبعلم عزیزم ثمر احمد ابن اعجاز اعوان صاحب نے عرصہ دو سال پانچ ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ

مورخہ ۶؍فروری کو سکول میں تقریبِ آمین کا انعقاد کیا گیا جس میں داؤد احمد حنیف صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کینیڈا مع مختار احمد چیمہ صاحب نائب پرنسپل اور پروفیسر عبد السمیع خان صاحب نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن کریم کے بعد خاکسار (انچارج حفظ القرآن سکول) نے تعارفی کلمات پیش کیے اور مہمانوں کو بابرکت تقریب میں خوش آمدیدکہا۔

عزیزم ثمر احمد کے والد اعجاز اعوان صاحب نے اپنے تاثرات پیش کیے، اساتذہ کی محنت کو سراہااور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ کینیڈا نے اپنی تقریر میں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد اسے باقاعدگی کے ساتھ دہرانے اور اس کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔

دعا کے ساتھ گروپ فوٹو ہوا اور کھانا پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ حفظ القرآن سکول Innisfil Jamia Campus میں قائم ہے۔ اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۶۵؍طلبہ اس ادارہ سے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ نیز ۲۶؍طلبہ اس وقت زیرِ تعلیم ہیںجن میں سے تین امریکہ اور دو ویسٹرن کینیڈا سے آن لائن قرآن کریم حفظ کر رہے ہیں۔

طلبہ کو حفظ کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر قرآن کریم کا لفظی ترجمہ بھی سکھایاجاتا ہے۔نیز ہفتہ میں ایک روز پبلک سکول کی پڑھائی بھی کروائی جاتی ہے تاکہ طلبہ کی دنیاوی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ تمام حفاظِ کرام کو اپنے حفظ کی حفاظت کرنے اور قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button