حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ: بھارت اور انگلینڈکے مابین جاری پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا جس میں میزبان بھارت نے ۴۳۴؍رنز کےبڑے فرق سے فتحیاب ہو کرسیریز میں۲۔۱؍کی برتری حاصل کرلی۔بھارت نے ٹاس جیت کربلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں۴۴۵؍رنز بنائے،جس میں کپتان روہت شرماکے ۱۳۱؍اورآل راؤنڈر رویندرا جادیجا کے ۱۱۲؍رنز شامل تھے۔جواب میں انگلش ٹیم بین ڈکٹ کے ۱۵۳؍رنز کے باوجود۳۱۹؍کے مجموعی سکورپر آل آؤٹ ہوگئی۔بھارت نے اپنی دوسری باری میں نوجوان اوپنربلے بازJashasvi Jaiswalکے شانداراورناقابل شکست ۲۱۴؍رنز کی بدولت چاروکٹوں کے نقصان پر۴۳۰؍رنزبنائے۔۵۵۷؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم کھیل کے چوتھے روز محض ۱۲۲؍رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔رویندرا جادیجانے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کی رنزکے اعتبارسےیہ سب سے بڑی فتح ہے۔اس سے قبل بھارت نے ۲۰۲۱ء میں نیوزی لینڈ کےخلاف ۳۷۲؍رنز کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین دوٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان نیوزی لینڈ نے دو۔صفر سے جیت لی۔یہ پہلا موقع ہے کہ ۹۲؍سال میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔Mount Maunganuiمیں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم نے ۲۸۱؍رنز سے فتح حاصل کی۔اس میچ کی دونوں اننگز میں نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے سینچریاں بنائیں جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر راچن رویندرانےشاندار۲۴۰؍رنز کی باری کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔دوسراٹیسٹ Hamiltonمیں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔اس میچ کے چوتھے روز۲۶۷؍رنزکے تعاقب میں کین ولیمسن کے ناٹ آؤٹ ۱۳۳؍رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔میچ میں نو وکٹیں حاصل کرنے والے کیوی فاسٹ باؤلرWilliam O‘Rourke پلیئرآف دی میچ قرارپائے۔

ٹینس:نیدرلینڈز میں ہونے والے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اٹلی کے Jannik Sinnerنے آسٹریلیا کے Alex de Minaurکو ۷۔۶؍اور۶۔۴؍ کے سکور سے شکست دے دی۔گذشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے فاتح ۲۲؍سالہ Jannik Sinnerاپنے کیریئرکا بارہواں ٹائیٹل جیت کر عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر گئے جوکہ مینز ٹینس میں کسی اطالوی کھلاڑی کی سب سے نمایاں پوزیشن ہے۔

دوسری طرف دوحہ میں جاری قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ایونٹ پولینڈسے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک Iga Swiatek نے لگاتارتیسری بار جیت لیا۔انہوں نے فائنل میں قازقستان کی Elena Rybakinaکے خلاف ۷۔۶(۱۰۔۸)اور۶۔۲؍سے کامیابی حاصل کی۔

فٹ بال :۱۴ اور۱۵؍فروری کو کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے راؤنڈآف ۱۶؍کے میچز میں انگلش کلب مانچسٹرسٹی نے کوپن ہیگن کلب کو ۳۔۱؍جبکہ ریال میڈرڈ نےجرمن کلب RB Leipzigکو ۱۔صفر سے شکست دے دی۔دیگر میچز میں فرنچ کلب PSGنے ہسپانوی کلبReal Sociedadکو ۲۔صفر اور اٹلی کے کلب Lazioنے بائرن میونخ کو ۱۔صفر سے ہرادیا۔ (رپورٹ:۔ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button