یورپ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ ڈنمارک کے زیر اہتمام تیسرا ’حجاب ڈے‘

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماءاللہ ڈنمارک کو مورخہ یکم فروری ۲۰۲۴ء کو اپنا تیسرا ’حجاب ڈے‘ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ امسال کوپن ہیگن اور ویدور لائبریری میں سٹال لگائے گئے۔ تقریباً ۷۰؍کے قریب لوگوں نے سٹال کا دورہ کیا۔ ان دونوں سٹالز پر جماعتی کتب، جماعتی معلومات پر مبنی پمفلٹس اور حجاب کے متعلق پمفلٹ رکھے گئے تھے۔ مہمانوں کے لیے Coffeeکا انتظام کیا گیا تھا۔

ان سٹالز کا دورہ کرنے والوں نے مختلف انداز سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ احباب نے حجاب پر پابندی عائد کرنے کی پالیسی کو غلط قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ یہ دونوں سٹالز تقریباً ۱۲؍بجے سے شام ۴؍بجے تک جاری رہے۔ زائرین نے ان سٹالز میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔

الحمد للہ اس پروگرام سے تبلیغ کے نئے مواقع میسر آئے اور معاشرے میں حجاب کے بارے میں منفی تاثرات کا مثبت جواب دینے کا بھی موقع ملا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button