از مرکز

پاکستان اور یمن کے احمدیوں اور فلسطینیوں کے لیے نیز صدسالہ جلسہ سالانہ گھانا کے کامیاب انعقاد کے لیے دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)(۲۳؍فروری ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۴ء میں فرمایا:آج کل پاکستان میں جماعت کے خلاف مخالفت کی ایک دوبارہ لہر شروع ہوئی ہے۔ سیاست دان اور مولوی جو انتخابات میں ہارے ہیں یا اپنی مرضی کے نتائج انہیں حاصل نہیں ہوسکے ان کی ایک بڑی تعداد فساد پھیلانے کے لیے پھر احمدیوں پر حملے کر رہی ہے۔ ان کا ہمیشہ سے یہی طریق رہا ہے کہ جب خود ناکام ہو جائیں تو سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پھر احمدیوں کے خلاف محاذ کھڑا کردو۔ یہی یہ لوگ آج کل کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے خود غرضانہ مقاصد کے لیے یہ جو بھی کرسکتے ہیں کرتے ہیں اور کر رہے ہیں اور کریں گے۔ اس لیے احمدیوں کو جہاں ہوشیار ہونا چاہیے وہاں دعاؤں اور صدقات پہ بھی بہت زیادہ زور دینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کو محفوظ رکھے۔

یمن کے احمدیوں کے لیے بھی بہت دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کے لیے بھی آسانیاں پیدا فرمائے۔ان کے بہت سارے اسیری میں زندگی گزار رہے ہیں ان کو جلد اسیری سے رہائی فرمائے۔

فلسطینیوں کے لیے بھی دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ ان پر بھی رحم فرمائے اور بڑی طاقتوں کے ظلموں سے ان کو نجات دلائے۔

گھانا میں جماعت کے قیام پر سوسالہ جلسہ کل سے شروع ہے، کل ہفتے کو ان کا آخری دن ہے۔ کل انشاء اللہ یہاں سے جلسہ پہ میری تقریر بھی ہوگی، لائیو وہاں جائے گی۔ اس کے ہر طرح کامیاب ہونے کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button