افریقہ (رپورٹس)

مالی کے ریجن کو لیکورو کے چھٹے ریجنل جلسہ کا انعقاد

(واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مالی)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ مالی کے کولیکورو ریجن کو امسال اپنا چھٹا ریجنل جلسہ مورخہ ۱۰و۱۱؍فروری ۲۰۲۴ء کومنعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ جلسہ ریجن کی ابتدائی جماعتوں میں سے ایک جماعت دُنبا میں منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز مورخہ ۱۰؍فروری کو نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد دو مختلف موضوعات پر تقاریر ہوئیں اور اس کے بعد جلسہ کا پہلا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس کے بعد نماز مغرب و عشاء جمع کر کے اد کی گئیں اور پھر رات آٹھ بجے دوسرا اجلاس شروع ہوا جس میں ایک تقریر اور اس کے بعد سوال و جواب کی مجلس ہوئی۔

دوسرے دن کا آغاز با جماعت نماز تہجد، فجر اور درس القرآن سے ہوا۔ ناشتہ کے بعد جلسہ کا آخری اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف عناوین پر تین تقاریر کی گئیں۔مکرم ظفر احمد بٹ امیر جماعت احمدیہ مالی نے بھی جلسہ میں شرکت کی اور آخر پر ’’خلافت کی برکات اور اس سے جڑے رہنے‘‘ کے موضوع پر تقریر کی اور اختتامی دعا کروائی۔ ظہر و عصر کی نمازوں کی ادائیگی کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا جس کے بعد احباب اپنی جماعتوں میں واپس لوٹ گئے۔الحمد للہ علیٰ ذالک

اس جلسہ میں پورے ریجن سے احمدی اور غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۲۸؍جماعتوں سے ۳۰۷؍افراد اور ۶۷؍بچے اس جلسہ میں شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہمارے لیے ازدیاد ایمان کا باعث بنائے۔ آمین

(رپورٹ: واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button