متفرق

ربوہ کا موسم (۲۳تا۲۹؍فروری۲۰۲۴ء)

۲۳؍فروری جمعۃ المبارک کا موسم معمول کے مطابق تھا۔ سورج کرنیں بکھیر رہا تھا اور ہلکی ٹھنڈی ہوا کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ۔ بعد دوپہر کہیں کہیں گہرے رنگ کے بادل نظر آنے شروع ہوئےاور دیکھتے ہی دیکھتے عصر کے بعد آسمان پر چھا گئےدن کے وقت اندھیر ا لگ رہا تھا۔ ٹھنڈی ہوا کچھ دیر میں ہلکی آندھی میں بدل گئی ،ساتھ ہی بارش بھی شروع ہوگئی۔ مری میں برف باری کی اطلاع موصول ہوئی جس کی وجہ سے ربوہ سمیت پنجاب کے وسطی علاقوں میں ٹھنڈ بن گئی۔ ہفتہ اور اتوار کو ایک طرح کا موسم رہا۔ مطلع صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی ، ساتھ ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی رواں دواں تھی۔سوموار کو نماز فجر کے وقت مطلع صاف تھا، ہوا بند تھی تاہم صبح ۸ بجے آسمان پر مکمل سیاہ بادل چھا گئے ، دن کی روشنی کم ہوگئی، تیز ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی۔ منگل کو بادلوں کی ہلکی تہہ چھائی رہی اس لیے دھوپ تیز محسوس نہیں ہوتی تھی۔ بدھ کو آسمان جزوی طور پر ابر آلود تھا، ہوا بھی چلتی رہی۔ جمعرات کو دن کے پہلے وقت آسمان صاف تھا۔ دوپہر کے وقت بادل آسمان پر نمودار ہوئے اور مکمل چھا گئے، ساتھ ٹھنڈی ہوا نے سماں باندھ دیا۔اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر کم سے کم ۶۔ اور زیادہ سے زیادہ ۱۹۔درجہ سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button