یورپ (رپورٹس)

جماعت Wittlich، جرمنی میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ Wittlich، جرمنی کو مورخہ ۱۸؍فروری بروز اتوار مسجد بیت الحمد میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمد للہ۔

طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم ، ترجمہ اور نظم سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

بعد ازاں پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ تمام شاملین نے حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی زبان مبارک سے ویڈیو کی صورت میں سنے۔ بعدہٗ حضرت مصلح موعودؓ کی ایک دعاپڑھ کر سنائی گئی جو آپؓ نے رمضان المبارک کے موقع پرا پنی جوانی کے ایام میں لکھی تھی۔ اس کے بعد خاکسار(مربی سلسلہ) نے حضرت مصلح موعودؓ کے عزم واستقلال پر روشنی ڈالتے ہوئے آپؓ کی سیرت و سوانح کے بعض پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ آخر پر پیشگوئی مصلح موعود کے حوالے سے ایک کوئز پروگرام ہوا جس میں سوالات صدر جماعت نے کیے اور حاضرین نے جواب دیے۔ لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ نے بھی اس جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہواجس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس جلسہ کی کُل حاضری ۷۵؍ رہی جس میں ایک ترک نومبائع اور ایک پاکستانی زیر تبلیغ دوست بھی شامل تھے۔

اللہ تعالیٰ سب شاملین کو حضرت مصلح موعودؓ کے نصائح پر عمل کرتے اور پیشگوئی کی حقیقت کو سمجھتے ہوئے اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ Wittlich، جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button