کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں ۲۰؍فروری ۲۰۲۴ء بروز منگل مجلس ارشاد کے تحت جلسہ یومِ مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ کا آغاز خاکسار (وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا) کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھے گئے۔ ساجد محمود بٹر صاحب نے ’’جماعت احمدیہ کا انتظامی ڈھانچہ – حضرت مصلح موعودؓ کا عظیم کارنامہ‘‘ کے موضوع پر اردو زبان میں ایک تقریر کی۔تقریر کے بعد پیشگوئی مصلح موعود کے متعلق ایک ترا نہ گروپ کی صورت میں پیش کیا گیا۔ بعدہٗ جاذب محمود صاحب نے ’’پیشگوئی مصلح موعود کے سلسلہ میں ۲۰؍فروری کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر انگریزی زبان میں تقریر کی۔ دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک۔

(رپورٹ: مرزا خلیل احمد بیگ ۔وائس پرنسپل جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button