دعائے مستجاب

رحم و بخشش کی دعا

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے نماز میں پڑھنے کے لیے آنحضورﷺ سے کوئی دعا سکھانے کی درخواست کی۔ حضورؐ نے جو دعا سکھائی اس میں خاص طور پر خدا کی رحمت اور مغفرت طلب کی گئی ہے۔ جیسا کہ اس دعا میں:

(تفسیر الدر المنثور للسیوطی جلد ۵ صفحہ ۱۸)

رَّبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ ۔(المومنون:۱۱۹)

ترجمہ: اے میرے ربّ! بخش دے اور رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے یہ دعائیہ آیت اور اس سے پہلے کی تین آیات پڑھ کر ایک بیمار پر دم کیا وہ اچھا ہو گیا۔ آپؐ نے فرمایا کہ خدا کی قسم! یقین و ایمان رکھنے والا انسان یہ آیات پہاڑ پر بھی پڑھے تو وہ جگہ چھوڑ دے۔

(تفسیر قرطبی جزء ۲ صفحہ ۱۵۷)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button