اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭… ارشد محمود صاحب، نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم محمد اشرف صاحب کو پونے دو سال قبل دائیں طرف فالج ہوا تھا جس کی وجہ سے بازو اور ٹانگ کام نہیں کر رہےاور بہت زیادہ کمزوری ہو چکی ہے۔ مختلف جگہوں سے علاج معالجہ کروایا لیکن افاقہ نہیں ہو رہا تھا۔ اب دو ہفتوں سے دیسی علاج شروع کروایا ہے جس سے اللہ کے فضل سےکافی فائدہ ہو رہا ہے۔

٭…مبارک احمد بھٹی صاحب، مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم عمر دین بھٹی صاحب کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا ہے اور ساتھ دو سٹنٹ بھی ڈالے گئے ہیں۔

احباب جماعت سے تمام مریضان کی جلد اور کامل شفایابی اور صحت و تندرستی والی عمر کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان ولادت

٭…مبارک احمد بھٹی صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بڑے بھائی منیب احمد بھٹی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے بیٹا عطا کیا ہے۔ نومولود کا نام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت ادیب احمد عطا فرمایا ہے۔ نومولود وقفِ نو کی بابرکت تحریک میںشامل ہے۔

احباب جماعت سے والدہ اور بیٹے کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ نیز نیک، صالح اور جماعت احمدیہ کے لیے مفید اور نافع الناس وجود بننے کے لیے بھی دعا کی درخواست ہے۔

اعلان نکاح

٭…دانیال منگلا صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار ولد احمد خاں منگلا صاحب (ریٹائرڈ معلم وقف جدید) کا اعلان نکاح مورخہ ۱۱؍جنوری ۲۰۲۴ء کو ربوہ میں بعد نماز مغرب عاقبہ منگلا صاحبہ بنت عبدالرؤوف منگلا صاحب کے ساتھ مبلغ تین ہزار یورو زحق مہر پر پڑھا گیا۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ ہر لحاظ سے مبارک اور بابرکت فرمائے۔ آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button