یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ہالینڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کورس برائے مقامی عہدیداران

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

مجلس انصار اللہ ہالینڈ کے زیر انتظام مورخہ ۱۱؍فروری ۲۰۲۴ء بروز اتوار مسجد مبارک ڈین ہاگ میں مقامی عہدیداران مجالس کے لیے ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

ریفریشر کورس برائے مقامی عہدیداران کے انعقاد سے دو ہفتے قبل اس کا تفصیلی پروگرام مرتب کر کے زعماء مجالس کو ارسال کیا گیا۔ نیز ان سے رابطہ کر کے مقامی عہدیداران کی مذکورہ پروگرام میں شمولیت کے حوالہ سے بذریعہ ای میل و ٹیلی فون کالز توجہ دلائی جاتی رہی۔اسی طرح پروگرام کے انتظامات کے حوالہ سے ڈیوٹی چارٹ ترتیب دے کر مختلف شعبہ جات کے تحت کارکنان کے سپرد خدمات کی گئیں۔

مورخہ ۱۱؍فروری کو پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم سے ہوا۔ مکرم داؤد اکمل صاحب صدر مجلس انصار اللہ ہالینڈ نے اپنی افتتاحی تقریر میں جملہ حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے مجلس انصاراللہ میں بحیثیت عہدیدار عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔

پروگرام کے مطابق پہلے اجلاس میں چھ شعبہ جات کے قائدین نے اپنے شعبہ کے سالانہ پروگرام اور لائحہ عمل کے حوالہ سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ہر پریزنٹیشن کے اختتام پر حاضرین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جواب دیے گئے۔ پہلے اجلاس کے اختتام پر جملہ حاضرین نے نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کیں جن کے بعد حاضرین کی خدمت میں دوپہر کا کھانا اور چائے پیش کی گئی۔

دوسرے اجلاس میں سات شعبہ جات کے قائدین نے اپنے شعبہ کے سالانہ پروگرام اور لائحہ عمل کے حوالہ سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ ہر پریزنٹیشن کے اختتام پر حاضرین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جواب دیے گئے۔ نیز اس اجلاس کے اختتام پر شعبہ عمومی کی طرف سے بین المجالس مسابقتی مقابلہ عَلَمِ انعامی کے حوالہ سے بھی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی ۔

اختتامی اجلاس میں مجالس میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالہ سے مقامی عہدیداران کی طرف سے سوالات کے جواب مکرم صدر صاحب مجلس و مکرم نائب صدر اول نے دیے۔ آخر پر مکرم صدر صاحب مجلس نے اپنی تقریر میں امید ظاہر کی کہ اس ریفریشر کورس سے جو راہنمائی سب عہدیداران کو ملی ہے اس کے مطابق اپنی مقامی مجالس کو فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔ پھرنماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں جن کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

اس ریفریشر کورس میں حاضری کچھ یوں رہی:

مقامی مجالس کے عہدیداران:۷۵

نیشنل مجلس عاملہ کے اراکین:۲۳

حاضر متفرق کارکنان:۱۰

مجموعی حاضری:۱۰۸

(رپورٹ: عدیل باسم ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ہالینڈ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button