یورپ (رپورٹس)

پارلیمنٹ آف مالٹا کی کانفرنس میں جماعت احمدیہ مالٹا کی نمائندگی

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ مالٹا کو مالٹی پارلیمنٹ میں سوشل جسٹس کے موضوع پر مورخہ ۲۲؍فروری ۲۰۲۴ء کو منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی توفیق ملی اورخاکسار (مبلغ سلسلہ مالٹا )کو اسلام احمدیت کی نمائندگی میں تقریر کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

یہ ایک نہایت ہی تاریخی موقع تھا کہ مالٹا کی تاریخ میں پہلی بار مالٹی پارلیمنٹ میں اسلام احمدیت کی نمائندگی کی توفیق ملی۔ خاکسار نے اپنی تقریر میں Social Justiceکے حوالہ سے نیز ملکی ترقی کے لیے اسلامی تعلیمات اور علمائے کرام کے ارشادات کی روشنی میں پانچ نکاتی لائحہ عمل پیش کیا۔ اس تقریر کو حاضرین نے بہت سراہا اور کانفرنس کے بعد کئی ممبران پارلیمنٹ، شرکاء اور اہم ملکی شخصیات نے تقریر کے بارے میں اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جماعت کی فہم و فراست، قابل عمل نقطۂ نظر اور معاشرے کی بہتری کے لیے گہرے، فکری اورعملی اقدامات کو بہت سراہتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سوشل افیئرز کمیٹی کی چیئرپرسن کہنے لگیں کہ وہ جماعت کے کاموں کا علم رکھتی ہیں اوراخبارات میں مضامین بھی پڑھتی رہتی ہیں جن سے وہ بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کو سوشل افیئرز کمیٹی میں دعوت دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ کے علم اور تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے۔

مختلف ممبران پارلیمنٹ اور معروف شخصیات سے ملنے اور جماعت کا تعارف پیش کرنے کا موقع ملا جن میں مالٹا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر، ان کی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر، سوشل پالیسی اور فیملی کے وزیر اور پارلیمنٹ کے سپیکر صاحب شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ مالٹا کو مزید ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: لئیق احمد عاطف۔ مبلغ سلسلہ و صدر جماعت مالٹا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button