ایشیا (رپورٹس)پرسیکیوشن رپورٹس

رات کے اندھیرے میں احمدیہ قبرستان برموج گوئی ضلع کوٹلی کی ۸ قبروں کے کتبے مذہبی انتہا پسندوں نے مسمار کردیے

پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف مذہبی شدت پسندوں اور انتہا پسندوں کی طرف سے کی جانے والی نفرت انگیز سرگرمیاں عروج پر پہنچ رہی ہیں، جو کہ لامحالہ اصلاح سے باہر ہوتی جارہی ہیں ۔وفات یافتہ احمدی احباب کو بھی چھوڑا نہیں جارہا۔ تازہ ترین واقعہ کے مطابق مورخہ ۷ اور ۸؍مارچ ۲۰۲۴ء کی درمیانی شب میں احمدیہ قبرستان برموج گوئی، ضلع کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر کی قبروں کی مذہبی دہشت گردوں کی طرف سے بے حرمتی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احمدیہ قبروں کے آٹھ کتبوں کو رات کے اندھیرے میں مسمار کرکے تباہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ماضی قریب یعنی چند روز قبل کوٹلی آزاد کشمیر میں جماعت احمدیہ کی مسجد پر حملہ ہوا تھا جہاں میناروں کو تباہ کردیا گیا ۔

رونما ہونے والے تعصب اور نفرت انگیزی پر مبنی ایسے واقعات پاکستان میں کمزور اور حساس احمدیہ کمیونٹی کے خلاف ایک عرصہ سے ہوتے چلے آرہے ہیں۔جماعت احمدیہ پاکستانی حکام بالا سے مسلسل درخواست کرتی چلی آرہی ہے کہ وہ مؤثر اقدامات کرکے ان شر پسند عناصر کو پرامن احمدیہ کمیونٹی کے خلاف اپنی غیر سنجیدہ اور دہشت پر مبنی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کریں تاکہ احمدی پاکستان بھر میں اپنی زندگیاں امن و امان سے گزار سکیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button