افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کینیا کے مختلف ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب تک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق جماعت احمدیہ کینیا کے ۱۲؍ریجنز کی ۶۶؍جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کیے گئے۔ ان میں مربیان کرام،معلمین اور دیگر احباب جماعت نے درج ذیل موضوعات پر تقاریر کیں: پیشگوئی مصلح موعود کا تاریخی پس منظر، صداقتِ اسلام و احمدیت کے نشان کے طور پر اس کی اہمیت، اس کے مصداق حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد مصلح موعود و پسر موعودؓ کے حالات زندگی، آپؓ کی سیرت اور تبلیغ اسلام کے لیے آپؓ کے کارہائے نمایاں اور آپؓ کی دیگر ملی و عالمی خدمات کا تفصیلاً ذکر نیز خدمت اسلام اور استحکام سلسلہ کے لیے آپؓ کے جاری کردہ مختلف منصوبوں کے عالمی سطح پر ظاہر ہونے والے شیریں ثمرات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

ان جلسوں میں کُل دو ہزار ۲۶۰؍احباب جماعت اور ۸۰؍سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button