بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

٭… ٹیچر: یہ تمہارے ساتھ چھوٹا بچہ کون ہے؟

شاگرد:یہ ہمارا بھائی شرافت ہے۔

ٹیچر:تو اس کو سکول کیوں لائے ہو۔

شاگرد:آپ نے ہی تو کل کہا تھا کہ شرافت کے ساتھ سکول آیا کرو۔

(مطہر احمد ناصر۔ مالی)

٭…پپو دکان سے ماچس لے کر گھر آیا تو اس کے ابو نے کہا :بیٹا اس میں تو سب تیلیاں جلی ہوئی ہیں۔

پپو: جی! میں نے احتیاطاً ساری تیلیاں جلا کر چیک کی تھیں۔ سب تیلیاں جلتی بھی ہیں یا نہیں۔

(عفان احمد منگلا)

٭… ڈاکٹر: روزانہ گیم کیا کرو۔

ثمر: میں روز فٹبال کھیلتا ہوں۔

ڈاکٹر: کتنی دیر۔

ثمر:جب تک موبائل کی بیٹری ختم نہ ہو جائے۔

(زرمینہ کوثر، ثمر احمد)

٭… سلیم (ایکسیڈنٹ کے بعد کلیم کی عیادت کرتے ہوئے): جب کار آرہی تھی تو تمہیں سڑک سے دور ہٹ جانا چاہیے تھا ناں!

کلیم: کون سی سڑک بھائی؟میں تو پارک میں بیٹھا ہوا تھا۔ نجانے کہاں سے گاڑی آٹپکی۔

(فارس محمود حمزہ۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button