یورپ (رپورٹس)

ایڈنبرا، سکاٹ لینڈ کی قونصلیٹ جنرل آف جرمنی و ہندوستان کا دورہ اور جماعت احمدیہ کا تعارف

(ارشد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گلاسگو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍فروری ۲۰۲۴ء کو ڈاکٹر عبدالحئ صاحب ریجنل امیر سکاٹ لینڈ نے جرمن قونصلیٹ جنرل ایڈنبرا کا دورہ کیا اورMs Christiane Hullmann, Consul General of Germanyسے ملاقات کی۔ ریجنل امیر صاحب نے انگریزی کتب ’’لائف آف محمدﷺ‘‘ اور ’’عالمی بحران اور امن کی راہ ‘‘ ان کو پیش کیں اور جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف کرایا۔ موصوفہ قونصل جنرل نےانتہائی دلچسپی سے جماعت احمدیہ عالمگیر کے منصوبہ جات اور اس کے امن کے لیے مساعی اور جرمنی میں جماعت کے نفوذ کے متعلق گفتگو کی اور آئندہ جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے کا وعدہ بھی کیا۔

اسی طرح مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۴ء کو ریجنل امیر صاحب سکاٹ لینڈ نے ہندوستانی قونصلیٹ جنرل ایڈنبرا کا دورہ کیا اور Mr Bijay Selvara, Consul General of India سے ایک خوشگوار ملاقات کی۔ جناب قونصل جنرل صاحب نے ریجنل امیر صاحب کا استقبال کیا اور چائےو لوازمات سے تواضع کی۔ ریجنل امیر صاحب نے جماعت احمدیہ ہندوستان کا تفصیلی تعارف کرایا اور حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’’مسیح ہندوستان میں‘‘کا انگریزی ترجمہ بھی دیا۔ نیز دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی انسانیت کے لیے خدمات کا مختصر ذکر اورتعارف سلائیڈ شو کی صورت میں کروایا۔ بعدازاں حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تعارف کروایا گیا اور آپ کی انگریزی کتاب فلسطین میں قیام امن کی ضرورت پیش کی گئی۔ جناب قونصل جنرل صاحب اس تعارف اور کتب کے تحفہ جات سے بہت متاثر ہوئے اور آئندہ جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کے پروگرامز میں شامل ہونے کا وعدہ بھی کیا۔

(رپورٹ:ارشدمحمود خاں۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button