متفرق

ربوہ کا موسم (۱۵تا ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء)

۱۵؍مارچ جمعۃ المبارک کو مطلع صاف اور دھوپ خوب چمک رہی تھی، گذشتہ دنوں کی نسبت سورج کی تمازت زیادہ تھی تا ہم ہلکی ہوا نے موسم کو خوشگوار بنا دیا تھا۔ ہفتہ کے دن مطلع صاف تھا اور سورج اپنی آب وتاب سے نکلا ہوا تھا۔ اب دھوپ میں گرمائش بڑھتی جارہی ہے،ہلکی ہوا موسم کو معتدل بنا دیتی ہے ، ہفتہ کوافطاری سے کچھ دیر قبل آسمان پر ہلکے بادلوں کی تہ چھا گئی، ڈوبتے سورج کی کرنیں بادلوں کی اس تہ کو زرد رنگ میں بدل رہی تھیں۔ اتوار کو صبح سے ہی ہلکے بادل آسمان پر موجود تھے، جس سے سورج کی تمازت کچھ کم ہوگئی، ہوا بھی چلتی رہی۔ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ۲۸؍ اور کم سے کم ۱۵؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ سوموار کو دن بھر سورج خوب چمکتا رہا، شام کے وقت بادلوں کی ہلکی چادرآسمان پر چھائی رہی۔ منگل کو دھوپ میں گرمی محسوس ہورہی تھی، لیکن ہوا چلتی تو روزہ داروں کے لیے خوشی کا سامان ہوجاتا۔ بدھ کا دن بھی موسم کے لحاظ سے گذشتہ روز کی طرح تھا۔جمعرات کو دن بھر دھوپ نکلی رہی بعد دوپہر تیز اور ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی۔ ایسے لگتا تھا کہ پاس ہی کہیں بارش ہوئی ہے ۔پنڈی بھٹیاں کے نواح میں بارش کی اطلا ع موصول ہوئی۔ شام کے وقت ہوا کے ساتھ مٹی بھی شامل ہوگئی اور بادلوں کی تہ بھی دبیز ہوگئی۔ مغرب کے بعد ہلکی بارش بھی ہوئی ۔ کسی قدر موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button