امریکہ (رپورٹس)

رمضان المبارک کے دوران کینیڈا میں چند خصوصی پروگراموں کی ایک جھلک

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال بھی کینیڈا میں رمضان المبارک کے مہینہ کی جملہ برکات سمیٹنے کی خاطر بعض خصوصی پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔

نیشنل مجلس انصاراللہ کے تحت رمضان المبارک کا ایک خصوصی پروگرام چھپوا کر احباب جماعت کو اس سے آگاہ کیا گیا جس کے مطابق مندرجہ ذیل امور بجا لانے کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی گئی:

٭… پنجوقتہ نمازیں، تہجد اور نماز تراویح ادا کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

٭… بغیر کسی شرعی عذر کے روزہ نہ چھوڑا جائے۔

٭… قرآن کریم کا مع ترجمہ ایک دور مکمل کیا جائے۔

٭… مقامی جماعت کے زیر انتظام صبح اور شام کے قرآن و حدیث کے دروس میں مع اہل و عیال شرکت کی جائے۔

٭… سورۃ الملک حفظ کرنے والے انصار احباب کو خصوصی انعام دینےکا اعلان کیا گیا۔

اسی طرح :

٭… مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا نے بھی ایک خصوصی پروگرام شائع کیا جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران خصوصی پروگراموں میں حصہ لینے والوں کے لیے انعامات کے علاوہ جلسہ سالانہ یوکے میں شرکت کےلیے خصوصی انعامی ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

٭… نیشنل شعبہ تربیت نے جماعت احمدیہ کینیڈا کی آفیشل ویب سائٹ پر رمضان المبارک کے حوالے سے حضرت امیرالمومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خصوصی خطابات روزانہ کی بنیادپر نشر کرنے کا بندوبست بھی کیا ہے۔

مزید برآں :

٭… نیشنل شعبہ مال کی طرف سے احباب جماعت کو توجہ دلائی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس ایک سال سے زائد عرصہ تک سونا / چاندی یا مبلغ سات ہزار ۶۰۰؍ڈالرز یا اس سے زائد رقم بلامصرف پڑی رہتی ہے تو اس جمع شدہ رقم پر ۲.۵؍فیصد کے حساب سے زکوٰۃ واجب الادا ہو جاتی ہے۔

لہٰذا رمضان المبارک کے خصوصی ایام میں اپنی واجب الادا زکوٰۃ کی ادائیگی نصاب کے مطابق کی جائے۔

٭… رمضان المبارک کےدوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خطوط بھی لکھنے کی ترغیب دلائی جارہی ہے۔

(رپورٹ: ناصراحمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button