یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ سربیا میں جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے سربیا میں گذشتہ دو سال میں نئی جماعت کا قیام عمل میںآیا ہے۔ جماعت احمدیہ کا پہلا نماز سینٹر سربیا کے دارالحکومت بلغراد (Belgrade) میں لیا گیا ہے جہاں نمازوں کے علاوہ جملہ جماعتی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ فی الحال یہاں ایک چھوٹی جماعت قائم ہے۔

مورخہ ۲۱؍فروری ۲۰۲۴ء کوبلغراد نماز سینٹر میں نماز ظہر و عصر کے بعد جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور اس کے سربین زبان میں ترجمہ کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ سربیا)نے پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر بیان کیا نیز حضرت مصلح موعودؓ کے بابرکت وجود میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس کے علاوہ حضرت مصلح موعودؓ کی امت مسلمہ کے لیے خدمات، آپؓ کے علمی کارنامے، خدمت قرآن، جماعت کی تنظیم سازی اور ساری دنیا میں تبلیغ کا جال بچھانا جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔

دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔ اس جلسہ میں دس احباب نے شمولیت کی۔

(رپورٹ: وسیم احمد سروعہ۔ مربی سلسلہ سربیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button